پنج‌شنبه, مارس 28, 2024

خبریں

تازہ ترین

حوثیوں کو سمندر میں بدمعاشی پر قابض ایران کی مکمل کمک اور تعاون حاصل ہے

ہمگام رپورٹ ایک طرف بحیرہ احمر میں کشیدگی جاری ہے...

دکی میں قابض فورسز سے لڑائی میں 1 ایف سی اہلکار ہلاک،2 زخمی کیے: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد...

سانحہ ماسکو داعش سے متعلق دنیا کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ بلنکن

واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے...

نائجیریا، دو دہشت گرد سرغنوں کو اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔

اینگو:(ہمگام نیوز) مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو...

نائجیریا، دو دہشت گرد سرغنوں کو اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔

اینگو:(ہمگام نیوز) مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دو سرغنوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ فوج کے کمانڈروں میں سے ایک ابوبکر عبداللہی نے بتایا کہ ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عبداللہی نے بتایا کہ تنظیم کے دو سرغنہ نے کارروائیوں کے دوران ہتھیار ڈال دیے۔ نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے اپنے وجود کا مظاہرہ کرنے والی بوکو حرام تنظیم کی 2009 سے اب تک اجتماعی پُرتشدد کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ تنظیم 2015 سے ملک کے...

اسرائیل میں غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرہ۔

غزہ:(ہمگام نیوز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں غزہ کی پٹی میں جن لوگوں کے رشتہ داروں کو یرغمال بنایا گیا تھا، کے مظاہرے کے دوران ایک شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ غزہ میں قید اسرائیلیوں کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کے لیے تل ابیب میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔ درجنوں مظاہرین اور مغویوں کے لواحقین نے ہشالوم جنکشن کے قریب شاہراہ ایالون کے جنوبی حصے کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے غزہ میں قید اپنے رشتہ داروں کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور...

بلوچستان میں داعش کے فعال کیمپوں کی موجودگی تشویشناک ہے، چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کا اقوام متحدہ میں ضمنی تقریب سے خطاب

جنیوا (ہمگام نیوز ) اقوام متحدہ کی عمارت میں، بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے ضمنی پروگرام میں بعنوان ’’پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی: بلوچستان ان فوکس‘‘ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نسیم بلوچ نے بلوچستان کی تشویشناک صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس کی وجہ پاکستانی ریاست کے قبضے کے خلاف جائز مزاحمت کے ردعمل کو قرار دیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا، ’’ افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان پر پاکستان کے قبضے کے خلاف ہماری جائز مزاحمت کے جواب...

27 مارچ 1948 بلوچستان کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ این ڈی پی

شال: (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہ تاریخ بھی ایک قومی ورثہ ہے اسکی حقیقت کو مفاداتات کے تحت تبدیل کرنا ماضی کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ آبادکاروں نے اپنی منشا کے مطابق بلوچ قومی تاریخ کے کئی پنّوں کومٹانے کی کوشش کیں جس طرح برطانیہ کی شکست کے بعد بلوچ سر زمین پر سات ماہ اور پندرہ دن کی بلوچ حاکمیت کا خاتمہ یعنی اگست سے مارچ 1948 بلوچستان کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے جسے کسی قیمت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے بیان میں کہا...

کراچی: جبراً گمشدہ مقامی باکسر سمیت 2 بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی (ہمگام نیوز) لیاری سے تعلق رکھنے والے جبراً گمشدہ 2 نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن میں گمشدہ نوجوان باکسر بھی شامل ہے۔ لیاری سے آمد اطلاعات کے مطابق 17 اگست 2023 کو سنگولین لیاری سے اپنے گھر سے پاکستانی فورسز (کوسٹ گارڈ) اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ دو بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت شعیب بلوچ ولد غلام علی بابا اور زمان بلوچ ولد علی نواز کے نام سے ہوئی ہے جن میں شعیب ایک مقامی باکسر ہے اور سلائی کا کام کر اپنے گھر کا گزر...