شنبه, آوریل 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

مند میں تین زور دار دھماکے

تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے مند میں 3...

بھارت میں عام انتخابات کا عمل آج سے شروع۔

دہلی (ہمگام نیوز) بھارت میں، یکم جون تک جاری...

ٹائمز میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات میں عالیہ بھٹ شامل۔

دہلی (ہمگام نیوز) ٹائمز میگزین نے حال میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جس میں صرف ایک انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام شامل ہے۔ ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کو ’زبردست ذہانت کی حامل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ گزشتہ ایک دہائی سے انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے نہ صرف دنیا کی ایک نمایاں اداکارہ بن گئی ہیں بلکہ وہ ایک با اُصول بزنس ویمن اور مخیر شخصیت بھی ہیں۔ ’عالیہ کی سب سے بڑی طاقت فلم سٹار والی کشش کو سچائی اور حساسیت کے ساتھ ملانے کی ان کی...

امریکہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی ریاست کی بحالی کے بل کو بلڈوز کیا۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست  پر مبنی مسودہ قرار داد کو متحدہ امریکہ نے ویٹو کردیا۔ 15 رکنی  سلامتی کونسل  میں الجزائر کی  طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کرنے والی  مسودہ قرارداد  پر رائے دہی کی گئی۔ امریکہ  نے اس میں منفی میں ووٹ ڈالا ہے تو 12 ارکان نے مثبت اور دو نے  غیر جانبداری کے ووٹ  استعمال کیے۔ برطانیہ  اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔روس، چین، فرانس، الجزائر، مالٹا، ایکواڈور، گیانا، سلووینیا، سیرا لیون، موزامبیق، جنوبی کوریا اور جاپان...

اسرائیلی حملہ اور بھڑک بازی کے بعد قابض ایران فیس سیونگ کررہا ہے۔

تہران (ہمگام نیوز) قابض ایران نے آج اعلان کیا کہ اس نے کئی ڈرون مار گرائے ہیں اور ملک کے وسط میں اصفہان شہر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد ملک پر "موجودہ وقت میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہے"۔ العالم ٹی وی نے کہا کہ "ایران پر کوئی بیرونی میزائل حملہ نہیں ہوا ہے"۔ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے ایران کی جانب سے عبرانی ریاست پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کے بعد جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ایران کی طرف سے لانچ کئےگئے بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو روک دیا گیا تھا۔ ایرانی خلائی...

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ

کراچی:(ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے پولیس اور میڈیا کے مطابق ایک گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے،  دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں غیر ملکی سوار تھے، دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی تھی، دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر...

اسرائیل کا قابض ایران کے شہر اصفہان پر فضائی حملہ، ایران خوفزدہ

اصفہان :(ہمگام نیوز) ایران نے مرکزی شہراصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے اصفہان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایرانی مہر ایجنسی نے فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے آج جمعہ کو بتایا کہ تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا، جب کہ مقامی میڈیا نے رپورٹ...