شال (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق قابض پاکستان کی سیکورٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چین پاکستان میں موجود اپنے لوگوں کی سیکورٹی کے لیے خود اپنی فوج لانے کی تیاری کر رہا ہے ۔
چین کے قابض پاکستان سمیت مقبوضہ بلوچستان میں اس وقت 12سو چینی ورکر کام کررہےہیں۔
تربت (ہمگام نیوز) ڈی بلوچ (جدگال ڈن) سے ماشاءاللہ ہوٹل( سرگوپ) تک روڈ مختلف مقامات پر بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کل شام 7 بجے دھرنا گاہ میں پریس کانفرنس کا اعلان۔
گذشتہ ہفتے جبری لاپتہ کیے گئے عزیز بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے ڈی بلوچ پوائنٹ( جدگال ڈن) پر ایم ایٹ شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔ احتجاج کے تیسرے دن خواتین مظاہرین اور مشتعل نوجوانوں نے ماشااللہ ہوٹل ( سرگوپ) تک شاہراہ کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں ڈال کر بلاک کردیا جس کے نتیجے میں تربت سے لوکل گاڑیوں سمیت گوادر، پسنی اور کراچی کے...
شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بساک مستونگ زون کی پہلی آرگنائزنگ باڈی اجلاس مرکزی چیئرپرسن شبیر بلوچ کی سربراہی میں منعقد کی گئی جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن عامر بلوچ بطور مہمان خاص شریک تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، آئین، تنظیمی امور ، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی زمہ داروں نے کہا کہ مستونگ بلوچستان کا وہ علاقہ ہے...
کاہان: (ہمگام نیوز ) مقامی ذرائع کے مطابق نام نہاد انتخابی ٹیم مسلح افراد کی مسلسل حملوں کی وجہ سے کاہان نا پہنچ سکا۔
کاہان میں چھوتی مرتبہ ہونے والے نام نہاد انتخابات ایک مرتبہ پھر سے ناکامی کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آج کاہان میں قابض پاکستان کی جانب سے انتخابات ہونے جارہے تھے،جس میں عملہ ان کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں ایف سی اور لیویز اہلکاروں مامور کیئے گئے تھے تاہم اس باوجود نام نہاد انتخابی عملہ کاہان نا پہنچ سکا، نام نہاد انتخابات معطل ، تمام عملہ واپس ہوگیا۔
یاد رہے کہ کاہان وہ واحد علاقہ...