جمعه, مارس 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

قابض پاکستان کے کنگرو کورٹ نے آئی ایس آئی کی غلیظ حرکتوں کو منکشف کیا۔

اسلام آباد: ( ہمگام نیوز) حال ہی میں قابض پاکستان کے چھے ججوں نے ایک خط لکھا جس میں رسوائے زمانہ آئی ایس آئی کے عدالتی کارروائیوں میں مداخلت اور ججوں کو ڈرانے دھمکانے کے مختلف حربوں کا زکر کیا گیا ہے۔ قابض پاکستان جو ایک بنانا مصنوعی ریاست ہے جہاں بدمعاشی ،زور اور بلیک ملنگ کے طور پر اسکی گدھ فوج اور آئی ایس آئی کام کررہا ہے۔ اب قابض پاکستان کے کنگرو کورٹ کے چھ ججوں نے گدھ فوج کے روسوائے زمانہ جاسوسی ادارے آئی ایس آئی کے غلیظ حرکتوں کو طشت از بام کیا کہ جاسوسی ادارے نے...

تربت، لاپتہ جاسم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تربت: (ہمگام نیوز) آپسر آسکانی تربت کے رہائشی جاسم ولد قاسم ایک سال جبری گمشدگی کے بعد جمعرات کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جس کی اہل خانہ نے تصدیق کی ہے۔ انہیں 2 اپریل 2023 کو اپنے گھر آسکانی آپسر سے جبری اغوا کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔ جاسم کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز میں کیس رجسٹر کرنے کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پلیٹ فارم پر احتجاج بھی کیا۔

تربت، نوانو چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف گاڈی ڈرائیور سراپا احتجاج۔

تربت: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوانو زامران میں دولیویز چیک پوسٹ پر گاڈی والوں سے مبینہ بھتہ خوری اور ان پر تشدد کے واقعات سامنے آنے کے سبب علاقہ مکینوں اور ڈرائیورز نے احتجاج کیا۔ ان کے مطابق ایک غیر مقامی شخص لیویز فورس کے نام پر غنڈہ گردی کررہا ہے اور زبردستی بھتہ لے کر اپنی جمعداری نافذ کرانے کی کوشش میں ہے۔ ان کے مطابق یہ غیر مقامی شخص جو لیویز فورس کے ساتھ ہے۔ اے سی کا ایک پرائیویٹ گارڈ ہے۔ وہ سرعام بھتہ طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں تشدد بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا...

سرگودھا یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم خداداد سراج کو اغوا کرنا اور اُنکے حق میں نکلنے والے بلوچ طلباء کے پُرامن احتجاج پے...

 شال: (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی  بیان میں سرگودھا  سے بلوچ طالب علم کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچ طالب علموں کو تعلیم سے دور رکھنے کے لئے ریاست کی ایک بنی بنائی پالیسی ہے۔ خدادا سراج بلوچ  سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھولوجی لیب سائنسز کا طالبعلم ہے اور اُن کا تعلق بلوچستان کے شہر تُربت تجابان سے ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو بلوچ طلباء کے حوالے سے نہ صرف...

حوثیوں کو سمندر میں بدمعاشی پر قابض ایران کی مکمل کمک اور تعاون حاصل ہے

ہمگام رپورٹ ایک طرف بحیرہ احمر میں کشیدگی جاری ہے جہاں سے 15 فیصد عالمی تجارت گزرتی ہے،  بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے بعد امریکہ ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی گروپ کو روکنے کے لیے اپنے جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے کے مشن کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل مارک میگیز نے آئزن ہاور جہاز پر سوار ہوتے ہوئے اعتراف کیا کہ حوثیوں کو مکمل طور پر روکنے کے مشن کی تکمیل کے لیے تاریخ کا تعین کرنا ممکن نہیں، کیونکہ انہیں ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان کا خیال...