دزاپ(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کو قابض ایرانی فورسز نے دزاپ شہر کے مکران بلیوارڈ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری کو تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے کے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے دزاپ کے علاقے مکران بلیوارڈ میں ایک گھر میں گھس کر ایک بلوچ شہری کو تشدد بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک اس بلوچ شہری کے الزام، گرفتار کرنے والے ادارے اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔