Homeخبریںآواران، ندی میں گاڑی بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد...

آواران، ندی میں گاڑی بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

آواران( ہمگام نیوز) جھاؤ کے ایریا سیڑھ ندی میں گزشتہ شب ہونے واکی طوفانی بارش کی وجہ سے پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ ابھی بھی لاپتہ ہے ۔

متاثرہ خاندان کا کا تعلق سکندر آباد سوراب ہے ۔زرائع کے مطابق سات افراد کی میتیں جھاؤ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کی جاچکی ہیں۔جبکہ ایک بچے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔

Exit mobile version