آواران (ہمگام نیوز) شہر میں فوجی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آواران میں قبضہ گیر پاکستان آرمی کے ایک ہیلی کاپٹر، ایمبولینسز، اور آرمی کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی گاڈیوں کا ایک قافلہ پاہو کے پہاڑوں کی جانب فوجیوں کو اتار کر واپس ہوئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آرمی کے پیدل دستے پہاڑوں میں گھات لگا رہے ہیں، فوجی نقل و حرکت سے آپریشن اور بربریت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔