یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاحسان اللہ ولد غیاث اللہ کو بازیاب کیا جائے:لواحقین کی اپیل

احسان اللہ ولد غیاث اللہ کو بازیاب کیا جائے:لواحقین کی اپیل

چاغی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے برامچاہ چاغی سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بلوچ فرزند احسان اللہ ولد غوث اللہ کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی سماجی ذرائع ابلاغ فیسبک سے جاری کردہ بیان میں احسان اللہ کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے اپیل کی گئی ہے‫-
لواحقین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ حکومت اور عدلیہ احسان اللہ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ احسان اللہ بازیاب ہوجائے اور ہماری فیملی کو اس کرب سے نجات مل سکے
واضح رہے کہ احسان اللہ ولد غیاث اللہ کو قابض پاکستانی فورسز نے ‏18 دسمبر 2015 کو برامچہ چاغی سے جبری حراست میں لینے کے بعد پاکستان کے فوجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا تھا اور وہ تاحال ان کی حراست میں ہے‫۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز