شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںاسلام آباد: بلوچستان کے نامور ادیب اور لکھاری پروفیسر عابد میر لاپتہ

اسلام آباد: بلوچستان کے نامور ادیب اور لکھاری پروفیسر عابد میر لاپتہ

 ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے معروف رائٹر اور ادیب عابد میر گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں۔

  لاپتہ عابد میر کے بھائی خالد میر کے مطابق عابد میر قابض پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں موجود گھر سے بینک کے لیئے نکلے تھے۔ تب سے اس کا کوئی اتا پتہ نہیں اور اس کا فون مسلسل بند جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔

دوسری طرف، سوشل میڈیا میں بھی عابد میر کی لاپتہ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ تاہم، اب تک کوئی سراغ یا مسند خبر سامنے نہیں آئی جس سے تصدیق کیا جاسکے کہ وہ کیسے اور کہاں سے لاپتہ ہوا ہے اور کس نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی معمول بن چکا ہے جس میں ریاست پاکستان کے سیکورٹی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث آرہے ہیں۔ اس چیز کو مدنظر رکھ کر بہت سے حلقوں میں یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عابد میر کی لاپتہ ہونے کے پیچھے یہی قوتیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز