شال (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ اسلام آباد میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے مظاہرین سمیت عورتوں اور بچوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اس لانگ مارچ کا مقصد جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت رہائی اور پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ کارکنوں کا جعلی مقابلوں میں قتل کے خلاف پر امن احتجاج ہے۔

  یہ ایک پر امن احتجاج ہے جس کی قیادت عورتیں کررہی ہے۔

 تاہم، قابض فوج ان کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔

یہ ظلم و جبر انسانی حقوق کی پامالی کا واضح ثبوت اور پر امن مظاہرین کی وقار اور تحفظ کی بابت لاپروائی ہے۔

ان بلوچ عورت مظاہرین کے خلاف طاقت اور جبر کا استعمال ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی ریاست کا انسانیت کا کوئی پرواہ نہیں، خاص کر مقبوضہ سرزمین کے لوگوں کیلئے جن کو بے دردی سے کچلتا ہے۔

 فری بلوچستان موومنٹ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کے تنظیموں اور جمہوریت اور انصاف کے علمبرداروں سے اپیل کرتی ہے کہ پاکستانی ریاست کے جبر و مظالم کے خلاف ہمارے ساتھ دیں۔

ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیں اور ان تمام زمہ دار حکام سے تشدد اور جبر کرنے پر جواب طلبی کیا جائے۔