اسپکہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 4 اپریل کو ایک بلوچ شہری جو کہ اسپکہ کوآپریٹو کمپنی کا انچارج تھا کو قابض کو قابض ایرانی بسیج فورسز نے فائرنگ شہید کر دیا ـ اس شہری کی شناخت اسلام درخانی ولد حسین ہے جو کہ اسپکہ کا رہنے والا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ سے ایک رات قبل اس جگہ کے رہائشی علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی اور اسپکہ کے بسیج فورسز نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے بہانے اس علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا تھا اور جب اسلام گھر جار رہے تھے تو اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ـ
کہا جاتا ہے کہ فائرنگ سے پہلے اسلام نے کئی بار چیخ و پکار کی اور بسیج فورسز کو اپنی شناخت بھی ظاہر کیا، لیکن انہوں نے اس کی چیخوں پر توجہ دیے اسے زخمی حالت میں پھر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ـ
بسیج فورسز کی فائرنگ کے بعد ایک گولی اسلام کے دل میں لگی جس سے وہ شہید ہوگئے ـ