اصفہان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 17 اکتوبر بروز منگل کی صبح کے وقت اصفہان جیل میں قید ایک بلوچ شہری کو جیل حکام نے ان سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی

 اس بلوچ شہری 41 سالہ شناخت علی برزنگ کے نام سے ہوئی جو نرماشیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق 2018 میں علی کو اصفہان میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کئی سال قید کے بعد عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ اس قیدی کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور اسے ریگان شہر منتقل کرنے کے بعد وہاں سپرد خاک کیا گیا۔