اصفہان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو اصفہان جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ قیدی کی شناخت 37 سالہ داؤد جلالی ولد عئید محمد ساکن صالح آباد کے نام سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں داؤد کو اصفہان میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور
اسے اسی شہر کی عدالت سزائے موت سنائی تھی۔جمعرات کو اسے اصفہان جیل کے جنرل وارڈ سے سزا پر عمل درآمد کے لیے سولیٹری سیل میں منتقل کر دیا گیا۔