Homeخبریںافغانستان : طالبان حملوں میں تیزی، درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان : طالبان حملوں میں تیزی، درجنوں ہلاک و زخمی

کابل( ہمگام ویب ڈیسک) طالبان کی جانب سے افغانستان میں ایک بار حملوں میں تیزی آئی ہے ، گذشتہ 24گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں درجنوں فورسز اہلکاروں سمیت عام شہری ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ، تازہ حملوں میں سب سے خونی حملہ طالبان شدت پسندوں کی مضبوط گڑ نوزاد ضلع میں پیش آیا جہاں ایک حملے میں26پولیس و آرمی کے اہلکار مارے گئے ، جبکہ دوسری طرف زابل میں صوبائی کونسل کے آفس پہ بارود سے بھری ٹرک سے حملہ کیا گیاجس سے کم از کم 68 لوگ زخمی ہوئیں ،
اسی طرف طالبان کی جانب سے کندھار میں ایک حملہ کیا گیا جس میں آخری اطلاعات تک تین پولیس اہلکاروں سمیت خود حملہ آور بھی مارے گئے ،
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے موسم بہار کے اپنے اعلان کردہ حملوں میں اب تک سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں اور اسی حملوں کی شدت نے پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو امن کی خاطر کوششوں کو مزید مشکوک بنا دیا اور کئی اعلیٰ افغان آفیسر پاکستان کی امن کوششوں کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جبکہ گذشتہ روز پاکستانی اخبارات میں بھی ایک خبر چھپی جس میں افغان طالبان کو بظاہر دھمکی دی گئی کہ وہ اپنے موسم بہار کے حملوں کو فوراََ بند کردیں بصورت دیگر نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں ، پاکستان کی اس دھمکی کے بعد اب طالبان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ، تاہم ان کی حملوں میں روز بہ روز شدت دیکھنے کو مل رہا ہے

Exit mobile version