دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeرپورٹسامریکہ اور خلیجی ممالک کا مڈل ایسٹ میں ایران کی مسلسل عدم...

امریکہ اور خلیجی ممالک کا مڈل ایسٹ میں ایران کی مسلسل عدم استحکام کی پالیسیوں کی مذمت، جی سی سی اینڈ امریکن ورکنگ گروپ

ریاض۔ ھمگام رپورٹ

امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے بدھ کے روز ریاض میں معقد مشترکہ اجلاس میں ایران کی خطے میں مسلسل عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسیوں، دہشت گردی کی حمایت اور جدید میزائلوں، سائبر ہتھیاروں، اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام (UAS) کے استعمال خطے اور دنیا بھر میں ان کے پھیلاؤ کی مذمت کی۔

یہ مذمتی بیان امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے ارکان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، قطر، سلطنت اف عمان اور کویت کے ارکان کے ایک مشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے جنہوں نے بدھ کو ریاض میں جی سی سی کے ہیڈکوارٹر میں ایران پر ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا تھا۔

ورکنگ گروپ نے امریکہ اور جی سی سی کے ارکان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور GCC-US کے فریم ورک میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت علاقائی سلامتی اور استحکام میں شراکت کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔

امریکہ اور جی سی سی کے رکن ممالک نے ایران کی مسلسل عدم استحکام کی پالیسیوں کی مذمت کی جس میں دہشت گردی کی حمایت اور جدید میزائلوں، سائبر ہتھیاروں اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام (UAS) کا استعمال اور خطے اور دنیا بھر میں ان کے پھیلاؤ شامل ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اور اس کے پراکسیوں اور شراکت داروں نے ایرانی ہتھیاروں کو عام شہریوں، اہم انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی سمندری جہاز رانی پر حملوں میں استعمال کیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جی سی سی کے رکن ممالک نے ایرانی فوج کے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں ایران کی طرف سے حوثیوں کو روایتی ہتھیاروں، جدید میزائلوں اور یو اے ایس سسٹم کی جاری فراہمی بھی شامل ہے جس نے تنازع کو طول دے رکھا ہے۔ جس کے سبب یمن میں انسانی تباہی میں مزید خرابی پیدا ہو رہی ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جی سی سی کے رکن ممالک نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کو ہتھیاروں کا مسلسل پھیلاؤ خطے اور پوری دنیا کے لیے سنگین سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

امریکہ اور جی سی سی کے رکن ممالک نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جوہری پروگرام جسےIAEA نے دستاویز کی شکل دیا ہے، جس کی انتہائی افزودہ یورینیم (ایچ ای یو) کی پیداوار کا کوئی قابل اعتبار شہری مقصد نہیں ہے اور یہ علاقائی اور عالمی تناؤ کو شدید طور پر بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کرے اور جوہری اشتعال انگیزی بند کرے، بامعنی سفارت کاری میں engage ہو، اور ایران میں غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے جوہری مواد کے ذرات کے بارے میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی تحقیقات کے ساتھ مکمل تعاون کرے، جو کہ ایران کی حفاظتی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔

اجلاس میں امریکی صدر بائیڈن کے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کی عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

امریکہ اور جی سی سی کے رکن ممالک نے دفاعی تعاون اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تاکہ ایران کو عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو روکنے اور اسے مستقبل میں جارحیت کی کارروائیوں سے روکنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے خیال میں ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں اور جوہری کشیدگی سے مستقل طور پر نمٹنے کے لیے سفارت کاری ہی ترجیحی طریقہ ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی قیادت ایک بہتر متبادل راستے کا انتخاب کر سکتی ہے جو ایرانی عوام اور خطے کیلئے زیادہ محفوظ اور مستحکم فائدہ مند ثابت ہو۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں کو نافذ کرے جس میں ہتھیاروں اور متعلقہ سامان کی منتقلی پر پابندی عائد کی جائے اور اس سلسلے میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز