جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںانٹرنشنلامریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری روس چھوڑ دینے کی ہدایت

امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری روس چھوڑ دینے کی ہدایت

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کو فوری طور پر چھوڑ دیں اور اس کا سفر نہ کریں۔ واشنگٹن نے ماسکو میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو گرفتاریوں اور ایسے سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس میں شفافیت کا فقدان ہوتا ہے۔ وہ خفیہ مقدمات میں یا بغیر مصدقہ ثبوت کے مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں۔ یاد رہے امریکہ نے گزشتہ برس ستمبر میں بھی اپنے شہریوں کو ایسی ہی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ درخواست یوکرین میں جنگ اور امریکیوں کو من مانی حراست کا نشانہ بنائے جانے کے امکان کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔ سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی سکیورٹی سروسز نے جھوٹے الزامات کی وجہ سے امریکیوں کو گرفتار کیا ۔ انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں منصفانہ اور شفاف سلوک سے محروم رکھا گیا۔ قابل اعتماد ثبوت فراہم کیے بغیر ان امریکی شہریوں کو سزائیں بھی جاری کیں۔ بیان میں مزید یاد دلایا گیا کہ روس نے شک کی بنیاد پر ایک امریکی شہری کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی کھولا تھا۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں روس سے نکلنے کی ہدایت گزشتہ ستمبر میں اس وقت کی تھی جب روسی صدر پوتین نے انہیں جزوی طو ر نقل مکانی کا حکم دے دیا تھا۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ روس دوہری شہریت کو تسلیم کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز