واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے 227 اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 210 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات برائے 2020 کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی۔ ووٹںگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
کئی مقامات پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں لیکن جن علاقوں میں ووٹر ڈاک یا ارلی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں، وہاں قطاریں نسبتاً چھوٹی تھیں۔
اس بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بننے کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس اور ری پبلکن پارٹی کے مائیک پینس نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔
تقریباً 10 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ارلی ووٹنگ کے ذریعے پہلے ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
امریکہ میں صدر کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے چنے گئے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد پر ہوتا ہے۔
امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو نیو یارک، واشنگٹن، اوریگون، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر، کیلی فورنیا، میری لینڈ، الی نوائے، نیو جرسی، نیو میکسیکو، میسی چوسٹس، کنیکٹی کٹ، ڈیلا ویئر اور کلوراڈو میں برتری حاصل ہے۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، کنساس، اوکلاہوما، میسوری، آرکنساس، انڈیانا، کینٹکی، ٹینیسی، الاباما، مغربی ورجینیا، نبراسکا، جنوبی کیرولائنا، وائیومنگ اور یوٹا میں آگے ہیں۔
صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے 24 ریاستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق ڈیموکریٹس کو 13 ریاستوں جب کہ ری پبلکن کو 11 ریاستوں میں برتری حاصل ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اب تک 188 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے ری پبلکن حریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 82 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع جاری ہے۔
امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں منگل کو ہونے والی پولنگ کے دوران بڑی تعداد میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکہ کے صدر اور ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نتائج کے اعتبار سے ہم ملک بھر میں پر امید ہیں۔