Homeانٹرنشنلامریکی کانگریس میں قابض پاکستانی انتخابات اور انسانی حقوق کی پامالی پر...

امریکی کانگریس میں قابض پاکستانی انتخابات اور انسانی حقوق کی پامالی پر 20 مارچ کو سماعت ہوگا۔

واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کی ایک ذیلی کمیٹی پاکستان میں انتخابات، جمہوریت کے مستقبل اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے موضوع پر سماعت کرے گی۔

یہ سماعت کمیٹی برائے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور وسطیٰ اشیا کے تحت 20 مارچ کو ہو گی جس کی صدارت کانگریس مین جو ولسن کریں گے۔

امریکہ میں یہ سماعت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب قابض پاکستان میں متعدد سیاسی جماعتوں کی طرف سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

سماعت کو قابض پاکستان کی دوغلہ جمہوری نظام پر ایک وار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

سماعت میں قابض پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی امریکہ کی کس حد تک قابض پاکستان میں غیر جمہوری عمل اور انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی زیر بحث اسکتا ہے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان پر اس بحث کے عمل دباو بڑھ سکتا ہے۔

Exit mobile version