زاہدان (ہمگام نیوز ) انسانی حقوق کی ایک خاتون کارکن اسما بلوچ نے ملک بدری کے باعث پیدا ہونے والے نفسیاتی دباؤ اور بعض سیاسی کارکنوں کی جانب سے کٹ ویڈیوز شائع کرکے اسے بدنام کرنے کی کوششوں سے تنگ آکر گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی
بلوچ ایکٹوسٹ کمپین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سویڈن میں انسانی حقوق کی کارکن “اسماء میربلوچ زہی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کے خاندان کے مطابق، اس نے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی کو کشس کی جو بیرون ملک مقیم کچھ لوگوں نے اسے بدنام کرنے کے لیے اس کی باتوں میں خلل ڈال کر اور جوڑ کر سائبر اسپیس میں نشر کیا۔
اسما کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے نکلی اور تھوڑی دیر بعد فون پر پتہ چلا کہ اس نے گولیاں کھا خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم وہ اس وقت زندہ ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا علم ہونے کے بعد اس نے پولیس کو بلایا، جس نے اسے بے ہوش پایا اور اسے ہسپتال لے گئے۔
اسما اس وقت سویڈن کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔