ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو ایرانشہر کی پولیس فورسز نے تعاقب کرتے ہوئے ایک بلوچ شہری کو گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس سے گاڑی کا مالک شدید زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری “24 سالہ مسعود جمشیدزہی ولد مجید کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے، جو کہ ایرانشہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ایرانشہر پولیس اسٹیشن 13 کے کارگر اسٹریٹ کے اہلکاروں نے معلم اسٹریٹ پر پہنچنے سے پہلے مسعود کا پیچھا کیا جو اپنی پرائیویٹ کار میں سفر کر رہا تھا اور گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی جس سے ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد اسے گرفتار کرکے لے گئے۔ تاہم ان کی جگہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہے۔
ان کی چوٹ کے بارے میں جاننے کے بعد، مسعود کے اہل خانہ ان کی صحت کی حالت کے بارے میں بہت پریشان ہیں اور انہیں فوج اور عدالتی اداروں سے رجوع کرکے ان کی صحت کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ اور الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔














