ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو صبح آٹھ بجے کے قریب ایرانشہر کے خارجی راستے میں پولیس تھانے کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا، بم حملہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کی طاقت اتنی زوردار تھی کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی ۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے چند گھنٹوں کے بعد جیش العدل مسلح تنظیم نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں آئی آر جی سی انٹیلی جنس آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی اور اس ادارے کے افسران کو لے جانے والی ٹویوٹا ہائیلکس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔