ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 10 اپریل کی شام کو ایرانشہر سے 8 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کو بزمان کے چشمہ گرم کے میدان کے قریب برامد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بزمان شہر سے دریافت ہونے والے شہری کے شناخت 19 سالہ علی سہرابزہی ولد محمد ہے جو کہ بزمان کا رہائشی بتایا جاتا ہے کی لاش بزمان سے علاقے کے مکینوں نے برامد کر لی ـ
علی دو اپریل کی شام طالقانی اسٹریٹ پر واقع مسجد میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ جہاں وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا تھا ـ لاپتہ ہونے کے بعد 10 اپریل کو، اس کی لاش اس کے آبائی شہر کے قریب شہر کے سپا میدان میں سڑک کے کنارے رہائشیوں کو ملی۔
اس شہری کی موت کی تفصیلات اور وجہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔