{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر بروز منگل کو پہرہ (ایرانشہر) میں قابض ایرانی پولیس اور دیگر فورسز نے درجنوں افغان شہریوں سمیت پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے غیر ملکی شہریوں کے کیمپ میں منتقل کر دیا۔

 کہا جاتا ہے کہ افغان شہریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ پولیس اور دیگر ملٹری فورسز نے بلوچ شہری جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں رہتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم ہیں گرفتار کر کے اس ایرانشہر میں موجود غیر ملکی شہریوں کے کیمپ میں پہنچا دیا ہے تاکہ انہیں ملک سے ڈی پورٹ کیا جا سکے۔

 مزید رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خونی جمعہ زاہدان کے مظاہروں کے بعد گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی فورسز سمیت انٹلیجنس ایجنسیوں سمیت دیگر فورسز نے ان کیمپوں میں منتقل کر دیا جہاں انہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے ۔

 واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں ایسے لاکھوں بلوچستان شہری ہیں جنہیں قابض ایرانی حکومت نے دانستہ طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم کر رکھا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں انہیں اس بہانے ملک بدر کر دیا جائے تاکہ بلوچستان میں غیر مقامی باشندوں کو آباد کیا جائے