ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کی شام ایرانشہر میں 8 نومبر کو مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری کرمان کے ایک ہسپتال میں سات دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خون میں انفیکشن کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 25 سالہ امید بامری ولد مراد بامری ہے جو جہ خاش کے کارواندر میں واقع گاؤں گونیچ کا رہائشی بتایا گیا ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق امید کو ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹانگ میں تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا ، اسے کرمان کے امام حسین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔