ایرانشہر( ہمگام نیوز ) جمعہ کی شام کو ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ شہری جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عادل ریگی ،بشیر ریگی اور یاسر ریگی نامی تین افراد جانبحق ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایرانشہر کے 22 بہمن بلاک کے سامنے پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بشیر، عادل اور فرشید نامی ایک تیسرا شخص اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے کہ دوسری گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں عادل اور بشیر موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اور یاسر خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئے۔ رپورٹ موصول ہونے تک مسلح حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔