مہگس (ہمگام نیوز ) مہگس کے جامعہ مسجد کے پیش امام مولوی عبداللہ کرد نے جمعہ کے روز اپنے خطبے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی جانب بلوچستان پر میزائل حملے قابل مذمت ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولوی کرد نے دونوں اطراف کے مقامات پر آئی آر جی سی اور پاکستانی فوج کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں بلوچ بچوں اور خواتین کی ہلاکت ہوئی ہے جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبات کے ایک حصے میں کہا: بلوچ قوم ایران کی تخلیق سے پہلے اس سرزمین پر رہی ہے، بلوچستان بلوچ قوم کی پہچان ہیں، اور انہوں نے اس کے لیے خون اور شہادتیں دی ہیں۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں ایرانی اور پاکستانی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں سے 15 بچے اور بلوچ خواتین شہادت اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔