زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز سات اکتوبر کو ایران کے علامہ طباطبائی یونیورسٹی کی سیکورٹی اور تہران میں یونیورسٹی کی ادبی فیکلٹی کے سربراہ نے ایک بلوچ طالب علم اور ایک کرد طالب علم کو بلوچی اور کردش لباس پہن کر یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے ایک طالب علم محمد کریمیان نے اپنے ایکس پیج (سابقہ ​​ٹویٹر) پر یہ خبر شائع کی اور کہا کہ فیکلٹی کے سربراہ اور سیکیورٹی نے انہیں اور ایک کرد طالب علم کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کردش اور بلوچ لباس پہنے سے دیگر طلباء کے ذہنوں کو پریشانی لاحق ہوگی اس لیئے کردش اور بلوچی لباس نہ پہن کر آئیں ۔

واضح رہے کہ ایرانی کئی تعلیمی اور دیگر اداروں میں بلوچی اور کردش ملبوسات پر ایران نے برسوں پابندی لگا رکھی ہے۔