چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںایس آر اے نے کراچی حملے کی زمہ داری قبول کرلی

ایس آر اے نے کراچی حملے کی زمہ داری قبول کرلی

 کراچی (ہمگام نیوز) سندھودیش روولیوشنری آرمی نے گلشن حدید کراچی میں پنجابی آبادگار گجر ڈیری اور گجر رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے مالک اعجاز گجر پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گلشن حدید میں آباد پنجابی اور اس ایجنسی کے مالکان گلشن حدید میں قوم پرست کارکنوں کے بارے میں معلومات دینے میں ملوث رہے اور پس منظر میں انہیں پاکستانی ایجنسیوں کی مدد حاصل تھی اور وہ قوم پرست کارکنوں کے گھروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب گجر اعجاز، گلشن حدید، ملیر، بحریہ ٹاؤن اور کراچی بلڈر مافیا کے ذریعے مختلف ہاؤسنگ پراجیکٹس اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں اور غیر سندھی لوگوں کے آباد کاری میں ملوث تھے (ایس آر اے) نے سندھ میں آباد پنجابی سمیت تمام باہر سے آئے لوگوں کو سندھ چھوڑنے کی تنبیہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے نے سندھ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز