واشنگٹن:(ہمگام نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں بہت جلد پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے یوٹیوب سے مقابلے کے لیے ایک ٹی وی ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

مخصوص کمپنیوں کے ٹی وی ماڈلز میں یہ ایپ کام کرے گی جس کے ذریعے ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

ایلون مسک نے بھی ایک ایکس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔