Homeخبریںایک بلوچ فرزند ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگیا

ایک بلوچ فرزند ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگیا

ایک بلوچ فرزند ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ریاستی عقوبت خانوں میں بند بلوچ نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا بلوچ فرزند عزیز اللہ ولد وہاڑی بگٹی گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے ٹارچر سلوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے عزیز اللہ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ عزیز اللہ بلوچ 9 ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جبری اغواء افراد کی بازیابی سے غمذادہ گھروں میں خوشیوں کا سماں آجاتا ہے، اسلئے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ دیگر جبری اغواء افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے جبری اغواء افراد کے خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Exit mobile version