چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی،بلوچستان،سندھ سے جڑی اہم قومی شاہراہیں...

بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی،بلوچستان،سندھ سے جڑی اہم قومی شاہراہیں بند

کوئٹہ( ھمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کی لپیٹ میں آگیا ہے، زیارت ،چمن،سبی ،جھل مگسی، پشین، مستونگ، دکی،بارکھان،لورالائی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لسبیلہ، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔

بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک معطل، لسبیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کراچی جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ بھی متاثر جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ڈیورنڈ لائن اور گولڈ اسمتھ لائن کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد کیچ، تربت، مند اور بلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پانی کا بہائوزیادہ ہونے کی وجہ سے حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچنے سے آمدورفت بند ہوگئی ، ٹریفک پولیس نے عوام کو کراچی سے کوئٹہ آمدورفت کیلئے حب بائی پاس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا کہ کوہ سلیمان اور کھیرتھر رینج میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جس کے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب بارڈر پر زیادہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز