بارکھان (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے بارکھان ایریا کوہ سلیمان مبارکی پوسٹ کے قریبی علاقے بستی جِہانانی شم سر میں آگ لگنے سے جھونپڑیوں میں مقیم لوگوں کے سیکڑوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
بارکھان کوہ سلیمان مبارکی پوسٹ کے قریبی علاقے بستی جِہانانی شم سر میں اچانک آگ بڑھک اٹھنے کے باعث سیکڑوں بکریاں اور جانور جل کر راکھ ہوگئے، آگ نے پورے ایریے کو لپیٹ میں لے کر متاثرین بے گھر ہوگئے، متاثرین کی تمام جمع پونجی آگ لگنے کے باعث جل کر راکھ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، متاثرین بے یارو مددگار آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔