کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر اور اتوار کی درمیانی شب بالگتر کے علاقے سہاکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے پانچ گولے داغے۔
ترجمان کے مطابق گولے نشانے پر جا لگے، جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ کیمپ ایک اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔