دشتیاری (ہمگام نیوز ) دشتیاری کے علاقے باہو کلات کے گاؤں دہگندر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تمام مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے تمام راستے بند ہو چکے ہیں اور ابھی تک اس گاؤں میں کوئی امداد نہیں پہنچائی گئی سے جس لوگوں کی حالت بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے اس گاؤں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ موسلادھار بارش اور علاقے میں سیلاب کی وجہ سے ہمارے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ کچھے مکانات تباہ ہوگئے ہیں ، تمام راستے بند ہوچکے ہیں آس پاس کہیں جانے اور روزی کمانے کا کوئی راستہ نہیں ہے ، حکام نے گاؤں والوں کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

 واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی موسمی اور مقامی ندیاں بہہ گئی ہیں جس سے اہم اور ثانوی دیہی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔