شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبرطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

لندن ( ہمگام نیوز ) برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہونے کے بعد مزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جنوبی انگلینڈ کے علاوہ بقیہ تمام علاقوں میں یلو وارننگ برقرار ہے ، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے بعض دیہی علاقوں میں رات کو درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی موسم کی صورتِ حال مزید شدت اختیار کرے گی ۔ دوسری جانب ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا ، ویلز میں 200 سے زیادہ اور شمالی آئر لینڈ میں 100 سے زیادہ اسکول بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز