شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںبسیمہ ،مسافر وین حادثے کا شکار ،خاتون جاں بحق،14 افراد زخمی

بسیمہ ،مسافر وین حادثے کا شکار ،خاتون جاں بحق،14 افراد زخمی

بسیمہ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر ویگن بسیمہ کے علاقہ پرہ بجار کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوگئے ،جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ۔زرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا ہے ۔ مسافر ویگن میں کل 20 افراد سوار تھے ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز