جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کوئٹہ (ہمگام نیوز) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، ژوب، با کھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن ، پشین، نو شکی، نصیر آباد، سبی میں 16مئی کی شام سے 17مئی تک آندھی اور گرچمک کے ساتھ بارش کا اامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران سیا حوں کو محتاط رہنے ، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز