دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بارش ،ژالہ...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بارش ،ژالہ باری،چاردیواریاں منہدم

کیچ ( همگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت ‘ تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ، بجلی کے کھمبے ، ٹرانسفارمر ، چاردیواریاں اوردرختوں کے گرنے کی اطلاعات ، کئی فیڈروں پر بجلی کانظام درہم برہم ، ندی نالوں میں طغیانی، تربت سٹی پروجیکٹ کے تعمیر کردہ نالے بارش کے پانی کی نکاسی نہ کرسکے ، جمعرات کی شام 4بجے تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ،۔

شہر ومضافاتی علاقوں میںتیز بارش اور ژالہ باری ہوئی،جس سے سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرنے لگیں ، تربت سٹی پروجیکٹ کے تعمیر کردہ لوہیان نالہ ، زور بازار نالہ ودیگر نالے پانی کی نکاسی نہ کرسکے جس سے بارشوں کا پانی قریبی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاع ہے ، تیز بارشوں اور ہواﺅں کی وجہ سے مختلف علاقوں سے درجنوں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر گرنے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے مختلف فیڈروں پر بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے ،بارش سے تربت سٹی میں طغیانی کا منظر رہا ، تعلیمی چوک اور دشتی بازار میں نالے میں شدید قسم کی طغیانی پیدا ہوئی، شہر اور نواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ ہی بجلی کے کئی کھمبے اور ٹرانسفارمر زمین بوس ہوگئے جس کی وجہ سے بجلی نظام درہم برہم ہوا ۔

گوکدان میں بجلی کے دو کھمبے گرگئے جس سے ٹرانسفارمر تباہ اور ایک چار دیواری کو نقصان پہنچا، جبکہ دشتی بازار اور کوشقلات میں بھی کھمبے گرنے اور بجلی منقطع ہونے کی اطلاع ہے، اوورسیز کالونی میں بھی بجلی کھمبے اور ٹرانسفارمر گرنے کی اطلاع ہے ، سنگ قلات بگان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، آپسر میں بھی مکانات وچار دیواریوں کونقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جبکہ سینکڑوں کی تعدادمیں درختوں کے گرنے ، آم کی فصل کونقصان پہنچا ہے ، پی ڈی ایم اے کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی نے ضلع کیچ میں ابتدائی طور پر کسی نقصان کے اطلاع کی نفی کی، انہوں نے بتایا کہ تربت شہر کے علاوہ کچھ مقامات پر تیز بارش ہوئی تاہم کہیں سے پی ڈی ایم اے کو بندات ٹوٹنے یا بڑے نقصان سمیت جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی انہوں نے کہاکہ بارشوں کا سلسلہ مزید کچھ دنوں تک جاری رہے گا اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس دوران سفر، باہر نکلنے، شکار، پکنک اور بغیر ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں انہوں نے مزید بتایا کہ دوکرم پل کو ممکنہ خطرناک صورتحال کے باعث ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن تربت کا عملہ پل پر ہنگامی کاموں میں مصروف ہیں جونہی کام مکمل ہوں گے ٹریفک کی روانی بحال کردی جائے گی۔

 جمعرات کے روز بیلہ کے شمال وڈھ کی حدود پہاڑوں میں واقع کلی میر محمد شادبانزئی سیلوڈن میں تیز طوفانی بارش کے دوران ولی محمد مینگل کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث دو بچے موقع پر جاں بحق جبکہ بچوں کا باپ ولی محمد مینگل شدید زخمی ہوگئے جنھیں مرک 1122 سینٹر کراڑو پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد دی گئیبلوچستان کے سمندر میں تیز ہواو¿ں،آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے اور سمندر میں طغیانی کا بھی خدشہ بدستور جاری ہے۔27 اپریل سے لیکر مئی کے پہلے ہفتے تک ماہیگیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز