شال(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چمن ،، قلعہ عبداللہ ، پشین اور توبہ اچکزئی میں زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ۔
امریکی زلزلہ پیما یو ایس جی ایس کے مطابق آج صبح زلزلے کا مرکز افغان بارڈر چمن کے قریب درہ کوجک کے آس پاس کا علاقہ تھا ۔
زلزلے کی شدت 4ـ7 اور زمین میں گہرائی دس کلومیٹر تھی ۔ دوسری جانب چمن ، قلعہ عبداللہ ، پشین ، توبہ اچکزئی اور افغانستان کے علاقے سپین بولدک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ۔