کوئٹہ(ہمگام نیوز ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں اور سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے امراض قلب کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پچھلے 3 مہینوں سے مفت سہولیات مہیا کرنے کے باوجو ابھی تک فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کو اپنے اکانٹس کا اجرا نہ کرنا ظلم کی انتہا ہے ، فائنانس ڈپارٹمنٹ اور پرائیوٹ ہسپتالوں کی ملی بھگت نظر آرہی ہے ، بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کو مفلوج بنا کر غریب عوام کو سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 سرکاری ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ پروگرام سے باہر رکھ کر ہیلتھ کارڈ کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کیلئے کمائی کا ذریعہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے ، جو کہ بلوچستان کی غریب عوام کے ساتھ دشمنی ک منہ بولتا ثبوت ہے۔ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کئی عرصے سے جاری ہے ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں ہیں ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں روکاوٹیں پیدا کرکے سرکاری ہسپتالوں کی سروسز کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی ملی بھگت واضح نظر آرہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں کو مفلوج کرکے پرائیوٹ ہسپتالوں اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کیلئے کمائی کا ذریعہ بنایا جارہا ہے ۔

ترجمان ینگ ڈاکٹرزکوئٹہ : سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں امراضِ قلب کو یونٹ کی طرف سے پچھلے 3 مہینوں سے مفت سہولیات مہیا کی جارہی ہیں مگر ابھی تک فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان کو اپنے اکانٹ کا اجرا نہ کرنا غریب عوام کو سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس سے واضح نظر آرہا ہے کہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو کمائی کا ذریعہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس ظالمانہ سلوک کا نوٹس لے اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کیلئے راہیں ہموار کریں۔