کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے بلوچستان ہونیورسٹی کے دو طالب علموں کو پاکستان آرمی نے اغواء کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے اچکزئی پلازہ سے دو بلوچ طالب علموں شیر زمان ولد شربت خان اور شعیب ولد علی اکبر بنگلزئی کو پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گمشدگی کا شکار دونوں بلوچ نوجوان بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جنہیں گزشتہ روز افطاری کے بعد جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے۔