زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف بلوچ سیاسی و سماجی کارکن بہرام خان میرلاشاری ناروے میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں بہرام خان کینسر کی وجہ سے خراب جسمانی حالت میں تھے اور حال ہی میں وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے

 یہ بلوچ سیاسی کارکن چار دہائیوں سے زائد عرصے سے سیاسی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک میں تھا اور اپنی زندگی میں مختلف سرگرمیاں انجام دے چکا تھا۔