Homeخبریںبلوچ قوم دوست عالم دین مولانا کوہی کو قابض ایرانی عدالت نے...

بلوچ قوم دوست عالم دین مولانا کوہی کو قابض ایرانی عدالت نے چھ سال چار ماہ قید کی سزا سنادی

دزاپ/زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ قوم دوست مذہبی اسکالر مولانا فضل الرحمن کوہی کو چھ سال چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کوہی نے بدھ کے روز اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا کہ انہیں سزا کے بارے میں آج مطلع کردیا گیا ہے کہ آپ کو ایرانی ریاست کے خلاف احتجاج کرنے پر مزید چھ سال کی سزا سنائی گئی ہے لیکن مولانا کوہی کو کسی بھی وکیل تک رسائی دیئے بغیر انہیں مجرم ٹہرا کر عدالت نے سزا کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

مولانا کوہی نے اپنے خاندان والوں کو یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے خلاف ابتدائی طور پر 12 سال قید کی سزا تھی جسے بعد میں تخفیف کرکے 6 سال اور 4 ماہ کردیا گیا۔ـ

یاد رہے مولانا کوہی نے گزشتہ سال اکتوبر 2019 کو ایران کے زیر قبضہ مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اور پولیس کے ہاتھوں مظلوم بلوچوں کے قتل عام اور پھانسیوں کے خلاف کھلے عام مساجد اور دیگر فورم پر قابض ایرانی مظالم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرکے شدید احتجاج کیا تھا اور بلوچ قوم کو آگاہ کیا تھا کہ بلوچ قوم کا مسئلہ بلوچستان میں شیعہ اور سنی کا نہیں بلکہ ایک ظالم اور مظلوم کا ہے۔

جبکہ دسمبر 2019 کو مولانا فضل الرحمان کو مشہد کی خصوصی مذہبی عدالت میں طلب کیا گیا تھا اور اسی دن سے مولانا کوہی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا کوہی نے دمشق میں بشار الاسد کی حکومت کے دفاع کے لئے بلوچ نوجوانوں کو قابض ایران کی جانب شام بھیجنے پر بھی سخت احتجاج اور اس کی مخالفت کی تھی۔

Exit mobile version