کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی و قتل کیخلاف لانگ مارچ کا بارکھان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جہاں ہزاروں لوگوں نے بارکھان پہنچنے پر استقبال اور بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل کوہلو میں دو دن کے قیام، ریلی و جلسے کے بعد لانگ مارچ کا قافلہ کوہلو سے بارکھان پہنچا۔ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے شرکا کا راستہ روکا جا رہا ہے تاکہ لانگ مارچ کے قافلے کو روکا جا سکیں جبکہ ڈی جی خان میں دفعہ 144 نافظ کر دی گئی ہے۔