کوئٹہ (ہمگام نیوز) اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت بلوچ لواحقین لانگ مارچ دھرنے کی حمایت میں نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی۔ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد بلوچ یکجہتی کمیٹی نے “بلوچ نسل کشی” کیخلاف احتجاج کے تیسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا۔ احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور دھرنوں میں خواتین اور بچوں ، سیاسی و مذہبی رہنما اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بلوچ نسل کشی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں جاری بلوچ لواحقین لانگ مارچ دھرنا کے شرکاءکے مطالبات تسلیم کیا جائے۔