خضدار (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے وڈھ میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔ اس حوالے سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر نکالی گئی احتجاجی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نسل کشی اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج عوام کا یہ سمندر ریاست سے انصاف طلب کررہا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں جاری لواحقین لانگ مارچ دھرنے کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان قائم کیا جائے۔