اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنے اور احتجاج کے موقعے پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔
انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’اگر اس احتجاج میں شامل خواتین اور مظاہرین نے پریس کلب سے آگے جانے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ’پیس واک‘ سے روکنے کے بعد مظاہرین دوبارہ پریس کلب کے سامنے آ بیٹھے ہیں۔اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
اس موقع پر ترجمان اسلام آباد پولیسں کے مطابق ’نیشنل پریس کلب کے باہر گراؤنڈ میں 200 افراد موجود ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے باہر قواعد و ضوابط کے مطابق پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔‘ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہائی سیکیورٹی زون کی طرف ریلی یا اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ حفاظتی اقدامات اور خطرات کے پیش نظر نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرین کی حفاظت کے لیے اسلام آباد پولیس موجود ہے۔‘