جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 ماہ سے جبری اغواء بلوچ نوجوان سلمان اکبر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا‌۔

تفصیلات کے مطابق 15 مہینے قبل سلمان اکبر کو قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے دشتی بازار سے ان کے والد کے میڈیکل اسٹور سے اغواء کیا تھا جو 15 مہینوں کے بعد بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے بازیاب ہوگئے ہیں‌۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے سلمان اکبر کے بازیابی کی تصدیق کردی اور مزید کہا کہ جبری اغواء افراد کی بازیابی ایک اچھی عمل ہے اور ہم حکومت سے بھی یہی امید کرتے ہیں کہ باقی جبری اغواء افراد کو بازیاب کرکے ان کے لواحقین کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلایا جائے‌۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز