بلیدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں قابض پاکستانی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح بلیدہ گلیسر میں مسلح افراد کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا اس کے نتیجے میں 5 اہلکار لانس نائیک طارق، ٹیپو رازق، شفیع، طارق نیازی اور سنی شوکت موقع پر ہلاک ہوئے جب کہ میجر عباس اور لانس نائیک ممتاز زخمی ہوئے۔
ہلاک اورزخمی اہلکاروں کو تربت ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔














