بلیدہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز کے مطابق کیچ بلیدہ میں گذشتہ منگل کے روز ساچ اسکول پر ہونے والے حملے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں بلیدہ زامران کے عوام سمیت مختلف مکاتب فکرسے وابستہ عوام الناس جس میں ، طلباء ، ادیب، اساتذہ ، انجمن تاجران ، سِول سوسائٹی اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کو دہرایا کہ یہ تعلیمی درسگاہیں ہمارے آنے والے نسلوں کی روشن مستقبل اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں ان علمی اداروں پر حملہ یا پرپیگنڈہ کسی حدتک برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اور ساتھ ہی بلیدہ کے باشعور اور علم دوست عوام نے ملکر عہد کیا کہ ہم اپنی درسگاہوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی سازش کو ناکام بنادیں گے ۔

ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ بلیدہ زامران کے تعلیمی اداروں کی تحفظ کو یقینی بنایا جانے سمیت استاتذہ کرام اور طلبا کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ تعلیم دشن اور سماج دشمن عناصر کو فلفور منظر عام پر لایا جائے ۔ انتظامیہ بلیدہ زامران میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔